ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

چین کےساتھ معاہدہ کرناپسند کروں گا:ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا کہ کل کادن زبردست تھا،ایک دن تھا

11 April 2025
trump,Usa,China,

ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کاکابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ چین کےساتھ معاہدہ کرناپسند کروں گا،اگر معاہدہ نہیں ہوتا توہم وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے۔

ٹرمپ نے کہا کہ کل کادن زبردست تھا،ایک دن تھا،دنیا نے ٹیرف کے معاملے پرہم سے انصاف نہیں کیا، مہنگائی ،بے روزگاری اور شرح سود میں کمی ہورہی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ دنیا کے پہلے رہنما ہیں جنہوں نے معیشت کیلئے عالمی اقدامات کیے، عالمی تجارت کے حوالے سے دنیا منصفانہ نہیں تھی، روس سے امریکی شہریوں کی رہائی کامطالبہ کرتے ہیں۔

 ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ روس کیساتھ مذاکرات میں سکیورٹی ،یوکرین مسئلے پرکوئی بات چیت نہیں ہوئی،امریکااس وقت روس یوکرین کی صورتحال کاجائزہ لے رہا ہے،امریکا کوایران کے جوہری پروگرام پرتشویش ہے۔

امریکا شراکت داروں کیساتھ مل کرغزہ مسئلے کوحل کرنے کی کوشش کررہاہے،جوہری مواد سویلین استعمال کیلئے ہے توخفیہ مقام پرکیوں منتقل کیاجارہاہے۔

>