ایک نیوز: نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے90 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔
نیپرا کی جانب سے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر تا دسمبر2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا، بجلی صارفین کو کمی کا 56 ارب38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔
خیال رہے کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی ،نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فروری میں سماعت کی تھی۔