ایک نیوز:رواں سال کی پہلی فیفا فٹسال ورلڈ رینکنگ کا اعلان کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 183 خواتین اور 192 مردوں کے میچوں کے بعد رینکنگ کا اعلان کیا گیا ،آسٹریلیا نے فیفا ویمنز فٹسال ورلڈ رینکنگ میں شاندار ڈیبیو کیا ،آرمینیا اور پولینڈ مردوں کی ٹاپ 20 میں شمولیت اختیار کی۔
فیفا فٹسال ویمنز ورلڈ کپ فلپائن 2025 کے کوالیفائنگ میچوں کے بعد پانچ نئی ٹیمیں خواتین کی درجہ بندی میں شامل ہوئیں، برازیل بدستور مردوں اور خواتین کی سب سے اعلیٰ درجہ بندی والی ٹیمیں برقرار ہیں، دونوں درجہ بندیوں میں نمایاں تبدیلیوں کو ظاہر کیا گیا ہے۔