ایک نیوز:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محمد شہباز شریف نے صدر زرداری کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے ، پوری قوم آپ کی صحت کے لئے دعاگوہ ہے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا کے عارضہ میں مبتلا اور کراچی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔