ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

جنوبی کوریا کے صدر یون سک کو عہدے سے ہٹادیا گیا

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس مون ہیونگ بی نےفیصلہ سنایا

04 April 2025

ویب ڈیسک:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک کو عہدے سے برطرف کر دیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس مون ہیونگ بی نےفیصلہ سنایا۔

جنوبی کورین عدالت نے کہا کہ صدر نے فوج اور پولیس فورسز کو آئینی اداروں کیخلاف  استعمال کیا، آئینی فرائض کو ترک کرتے ہوئے صدر یون سک یول نےعوام کے حقوق کی پامالی کی۔

عدالت  کے مطابق صدر کی غیر آئینی، غیر قانونی کارروائیاں جمہوریت کیلئے خطرہ تھیں۔

میڈیا رپورٹس  میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے فیصلے کے بعد جنوبی کوریا میں 60 دن کے اندر نئے صدارتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے ملک میں مارشل لاء لگانے پر یون سک یول کے مواخذے کا مطالبہ کیا تھا۔    

>