ایک نیوز:وفاقی وزراء احسن اقبال،رانا تنویر حسین اور شزافاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔
احسن اقبال کی گفتگو:
تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ رمضان المبارک میں 30لاکھ مستحق خاندانوں کو ریلیف دیا گیا، ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت والٹ کے ذریعے ادائیگی کی گئی، پروگرام کے تحت 19لاکھ ڈیجیٹل ٹرانزیکشن ہوئیں،مستحق خاندانوں کو براہ راست رقم ادا کی گئی، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفافیت کو بھی یقینی بنایا گیا، اس عمل میں نجی شعبے نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
رانا تنویر حسین:
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر مستحق خاندانوں کو مشکلات کا سامنا تھا، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کے معیار وشفافیت سے متعلق سوالات تھے، ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا،مستقبل میں اس نظام کو مزید بہتر کریں گے۔
شزافاطمہ خواجہ:
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پہلی بار 20ارب روپے کا منصوبہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے مکمل ہوا، تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کو ترقی دے رہے ہیں،معیشت کی ڈیجٹلائزیشن کے حوالے سے بھی یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، بغیر لائن میں لگے ادائیگی سے عوام کو آسانی میسر ہوئی، 8لاکھ سے زائد خواتین نے ڈیجیٹل والٹ استعمال کیا، ڈیجیٹل والٹ ڈیجیٹل اکانومی کی طرف اہم قدم ہے۔