ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

امریکی ٹیرف ڈبلیو ٹی او کے اصولوں سےمتصادم،پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا

یکطرفہ ٹیرفز عالمی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کریں گے

04 April 2025

 

ایک نیوز:امریکہ نے حال ہی میں پاکستانی برآمدات پر یکطرفہ طور پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے، جس میں پاکستان کی طرف سے امریکی اشیا پر مبینہ طور پر 58 فیصد محصولات پر "مقابلہ" کا حوالہ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اس تعزیری اقدام کو غیر متناسب، اس کے تجارتی فریم ورک کی غلط ترجمانی اور ڈبلیو ٹی او کے اصولوں سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کرتا ہے ،اس اقدام سے پاکستان کے برآمدات پر مبنی شعبوں کو غیر مستحکم کرنے، دو طرفہ تجارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے اور قوانین پر مبنی عالمی تجارتی نظام کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  پاکستان منصفانہ تجارت کا حامی  ہے ،یکطرفہ ٹیرفز عالمی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کریں گے،ٹریڈ وارز پر ڈبلیو ٹی او کے اصولوں کی بالادستی ضروری ہے،پاکستانی محنت کشوں کا تحفظ ترقیاتی تقاضا ہے، تحفظ پسندی نہیں،امریکی ٹیرفز پاکستانی برآمدات کے ساتھ ساتھ امریکی صارفین کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔ 

ٹیرفز نہیں، بات چیت سے پاکستان  اور امریکہ  کے  تجارتی مسائل حل ہوں گے، تجارتی پالیسیاں باہمی احترام اور مشترکہ معاشی اہداف کی عکاس ہونی چاہئیں ،پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں کو عالمی تجارت میں یکساں سلوک کا حق ہے ،یکطرفہ کارروائیوں کے خلاف عالمی تجارتی سالمیت کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی برادری متحد ہو۔ 

امریکی ٹیرفز پاکستان کی معاشی ترقی اور علاقائی تجارتی شراکت داریوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں ، پائیدار پاک،امریکہ تعلقات کیلئے متوازن تجارتی طریقہ کار ضروری ہے، جبر نہیں،ڈبلیو ٹی او کے معیارات کی پاسداری تمام قوموں کیلئے انصاف یقینی بناتی ہے۔ 

پاکستان کی تجارتی پالیسیاں شفاف اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے عین مطابق ہیں ،تجارتی تنازعات کے حل کیلئے تصادم نہیں، تعاون ضروری ہے ،پاکستان تجارتی مساوات کیلئے تعمیری مذاکرات پر پُرعزم ہے۔   

>