ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

رواں ہفتے ڈالرمہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 47 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا

05 April 2025
karachi, stock market

ایک نیوز:رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 31پیسے مہنگا ہوا ۔

جبکہ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 47 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 98 پیسے پر بند ہوا۔

 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے زبردست تیزی رہی ،ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس کی نئی بلندی کو چھو گیا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 985 پوائنٹس کا اضافہ ہواتھا، مارکیٹ 1 لاکھ 18 ہزار 791 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

دوسری جانب امریکا میں کساد بازاری کے خدشات کی بنا پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخ مزید گر گئے ہیں، امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت4ڈالر کی کمی سے62.71 ڈالر ہوگئی، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 3.82ڈالر کی کمی سے 66.31ڈالر ہوگئی ،امریکی ٹیرف اوراوپیک کی طرف سے پیدوار بڑھانےکےاعلان کے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونے ،چاندی اور قیمتی دھاتوں کے نرخ بھی گر گئے ہیں،سابقہ نقصانات کی ریکوری کےلیے بڑے پیمانے پر فروخت کادباؤ دیکھنے میں آیا ہے،سونے کی فی اونس قیمت 72ڈالر کی کمی سے 3ہزار 48 ڈالر ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی ہٹ دھرمی ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل،سونا، چاندی کےنرخ گر گئے

چاندی کی فی اونس قیمت2 ڈالر کی کمی سے29.79ڈالر ہوگئی، فی اونس پلاٹنیم 37ڈالر کی کمی سے 919 ڈالر میں فروخت ہوا، کاپر کی فی پاؤنڈ قیمت 4سینٹ کمی سے 4.41 ڈالر ریکارڈ کی گئی، امریکی یورپی اورایشیائی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی بدترین مندی رہی۔

 امر یکی سٹاک مارکیٹ ٹرمپ کے ٹیرف منصوبوں کے منفی اثرات سے باہر نہ نکل سکی ،سٹاک مارکیٹ میں بھونچال ، بڑے پیمانے پر حصص کی فروخت ، کھربوں ڈالر ڈوب گئے ،ڈاؤجونز انڈیکس 2 ہزار 231 پوائنٹس کی مندی سے 38 ہزار314 پر آگیا ،ایس اینڈ پی انڈیکس322پوائنٹس کی مندی سے 5 ہزار74پوائنٹس پر بند ہوا۔

 نیسڈیک ٹیکنالوجی انڈیکس 962 پوائنٹس گرگیا،15 ہزار587پربند امریکی ٹیرف یورپی اور ایشیائی سٹاک مارکیٹوں کوبھی لے ڈوبا، فرینکفرٹ ،پیرس،لندن سٹاک مارکیٹیں 5فیصد تک گر گئی، شنگھائی ، ٹوکیو ،ہانگ گانگ سٹاک مارکیٹوں میں 3فیصد تک مندی ریکارڈ گی گئی۔

جبکہ عالمی مارکیٹ میں کوپٹوکرنسیز کی قدر میں اضافہ ہوا ہے،بٹ کوائن کی کی قدر ایک ہزار838 ڈالرکے اضافے سے 83ہزار 887ڈالر ریکارڈ کی گئی،ایتھریم کی قدر 24ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار800 ڈالر ہوگئی ۔

سولانا کی قدر 7 ڈالر اضافے سے 122 ڈالر ریکارڈ کی گئی ،ڈوج کوائن ایک سینٹ کے اضافے سے17 سینٹ میں فروخت ہواہے۔

>