ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

یورپی یونین کاامریکی درآمدات پرار بوں ڈالر ٹیرف لگانے کافیصلہ

سربراہ یورپی کمیشن نے کہا کہ 24اپریل کولندن میں برطانوی وزیر اعظم سےملاقات ہوگی

07 April 2025
usa,tariff,europe,china,canada

 ایک نیوز:یورپی یونین نےامریکی درآمدات پر28 ار ب ڈالر ٹیرف لگانے کافیصلہ کیا ہے۔

 سربراہ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹیرف کی منظوری اتحادیوں سے مشاورت کے بعد دیں گے،یورپی کمیشن کیلئے ٹیرف کے مسئلے پر اپنے دفاع کیلئے تیار ہیں،یورپی یونین امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلئے پرعزم ہے۔

 سربراہ یورپی کمیشن نے کہا کہ 24اپریل کولندن میں برطانوی وزیر اعظم سےملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کوبڑی سرجری قراردے دیا

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیرف لگانے کاسلسلہ یکم فروری سے شروع کیا ،یکم فروری کو کینیڈا،میکسیکو پر25فیصد اورچین پر10 فیصد ٹیرف لگایا، 4فروری کوکینیڈااورمیکسیکو پر محصولات روک دیا گیا۔

 9فرروی کوامریکا میں درآمد تمام اسٹیل اورایلومینیم پر25فیصد ٹیکس کااعلان کیا،4مارچ کوچینی اشیا پر مزید10فیصدٹیرف لگایا،26مارچ کوٹرمپ نے تمام کاروں پر25فیصد ٹیرف کااعلان کیا، 2 ا پر یل کوامریکا نے تمام درآمدات پر10 فیصد اور50 تک باہمی ٹیرف کااعلان کیا۔

 

>