ایک نیوز:آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرمیں سکاٹ لینڈ نے تھائی لینڈ کو 58رنز سے ہرا دیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کل مدمقابل ہونگی، قومی ٹیم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی جم کر ٹریننگ کی۔
ایل سی سی اےگراونڈ میں سکاٹ لینڈ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41اوورز میں 206رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کیتھرین برائس نے60میگن میکوئل نے 57اور ایلیسا لیسٹر نے38رنز بنائے۔
تھائی لینڈ کی جانب سے تھیپاتا موتھا وانگ اور اونیکا کمچمپو نے تین تین جبکہ نٹایا بوچاتھم نے2کھلاڑ یوں کو آوٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سپر لیگ 10:آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامقابلہ لاہور قلندرزسے ہوگا
تھائی لینڈ ٹیم 207 رنز کے تعاقب میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نتھاکھم چنتھم63 نٹایا پوجا تھم 20 اور چنیڈا 18 رنز بنا سکیں، سکاٹ لینڈ کی جانب سے رچل سلیٹر، ابطحی مقصود اور کیتھرین فریزر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان اہم ترین میچ پیر کو کھیلا جائے گا، پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی این سی اے میں تین گھنٹے تک بیٹنگ ، باولنگ، فیلڈنگ کا پریکٹس سیشن کیا۔