ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اردن نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی سازش ناکام بنا دی

ملزمان کا ملک و بیرونِ ملک افراد کی بھرتی کا منصوبہ بھی بے نقاب ہوگیا

15 April 2025

ایک نیوز: عرب میڈیا  کے مطابق اردن نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی سازش ناکام بنا دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن نے غیر قانونی راکٹ اور ڈرون تیار کرنے والے 16 افراد گرفتار کرلئے ہیں،اردنی انٹیلیجنس نے ڈرون فیکٹری کا سراغ لگا کر کارروائی کی۔

حکام کی  جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سازش کی منصوبہ بندی 2021 سے جاری تھی، ملزمان کا ملک و بیرونِ ملک افراد کی بھرتی کا منصوبہ بھی بے نقاب ہوگیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنرل انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ نے بروقت کارروائی کر کے خطرہ ٹال دیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

>