ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

بچےوالدین کو بھارت کیلئےپاکستان کیخلاف لڑنے سے روکیں :گرپتونت سنگھ پنوں

کیا مودی کی سیاست کا دفاع کرنا مرنے کے قابل ہے

30 April 2025
Children, stop, parents, fighting,  India, against, Pakistan, Garptwant Singh Pannu

ایک نیوز: علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس نے آرمی کینٹ، پٹیالہ کے قریب "پاکستان خا لصتا ن زندہ باد" کے نعروں اور خالصتان کے جھنڈے کی فوٹیج جاری کی ہے۔
 گرپتونت سنگھ پنوںنےطلباء کے لیے پیغام میں کہا کہ ہندوستان کا مودی آپ کو یتیم کر دیگا، انڈین آرمی میں بچے اپنے والدین سے پوچھیں ، کیا مودی کی سیاست کا دفاع کرنا مرنے کے قابل ہے؟ا گر آپ کے والد یا والدہ ہندوستان کی پاکستان کے خلاف جنگ میں مر جائیں تو آپ کی پرورش کون کرے گا؟۔

 رہنما تحریک خالصتان گرپتونت پنوںکا کہنا تھا کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے،یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی،پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا،نیا ملک بنے گا بھارتی پنجاب پاکستان کیساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تحریک ڈالے پاک آرمی کے لئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے اور بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے ،مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ ہونا شروع ہوگئی ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف مت لڑیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : رہنماخالصتان تحریک گرپتونت سنگھ پنوں کے ہوشربا انکشافات

گرپتونت سنگھ پنوںنے کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ مودی کی الیکشن جیتنے کی سیاست ہے، اپنے والدین کو بھارت کے لیے لڑنے سے روکیں، ’’ہندوتوا کے ایجنڈے کے لیے ہندوستان آپ کو یتیم نہ بنادے۔
"اپنے والدین سے کہوخالصتان کی حمایت کرو، مودی کی جنگ کو مسترد کرو، پاکستان سے لڑنے سے انکار کرو، پنجاب کو ہندوستانی قبضے سے آزاد کرو۔    

>