ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان سپر لیگ ٹین:آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا

میچ رات 8بجے قدافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

03 May 2025
Pakistan Super League, Ten, Quetta Gladiators, face, Islamabad United, today

ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ ٹین میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں،آج پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا،میچ رات 8بجے قدافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن10 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے ایونٹ کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔
 صاحبزادہ فرحان 36 رنز کیساتھ نمایاں رہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کیجانب سے کائل مائرز 18، کولن منرو11، سلمان علی آغا 4، کپتان شاداب خان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اعظم خان 8، عماد وسیم 10، سعد مسعود اور نسیم شاہ ایک ایک رن بناکر چلتے بنے جبکہ بین ڈوارشوئس 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔
پشاور زلمی کیجانب سے محمد علی نے 3 جبکہ لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، صائم ایوب اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملنے والا 144 رنز کا ہدف17ویں اوور میں4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، معاذ صداقت 55 اور بابر اعظم 53 رنز کیساتھ نمایاں رہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بین ڈوارشئیس ،کائل میئرز،ریلی میرڈیتھ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حا صل کی۔

>