ایک نیوز:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،بھارت نے پہلگام واقعہ کا الزام فوری پاکستان پر عائد کردیا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت نے ان واقعات کو اندرونی سیاست کیلئے استعمال کیا، بھارت کا دہشت گردی کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے،بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے اقدام جنگ سمجھا جائےگا، پاک بھارت کشید گی کم کرنے کیلئے یواین کے اجلاس بلانے کی تجویز کو سراہتےہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز رمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گشتہ روزآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، فورم نے اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام کی امنگوں کا ہر قیمت پر احترام کیا جائے گا، بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر عدم استحکام کی کوششوں کو قومی عزم اور واضح اقدامات سے شکست دی جائے گی۔
بھارت کو ان مذموم ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنی دہشتگرد پراکسیز فعال کرنے میں ناکامی اٹھانی پڑے گی، پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا، پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ دہشت گردی، جبر یا جارحیت سے نہیں روکا جاسکتا۔
بھارت کیجانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی اور جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔