ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویروائرل کرنے کے کیس میں ہائیکورٹ نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ۔
جسٹس فاروق حیدر دس مارچ کو درخواست پر سماعت کرینگے ،عدالت نے ویڈیو اور تصاویز اپ لوڈ کرنے والوں کے نام طلب کررکھے ہیں ،عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھی طلب کررکھا ہے ۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بیماری ہے کہ ہر کسی کی کردار کشی کی جاتی ہے ،کردار کشی کرنیوالوں کا علاجِ کرنا ہے ، سب انسپکٹرایف آئی اے عدالت کے سوالات کا جواب نہ دے سکے۔
سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزمہ نگار چوہدری نے ایف آئی آر کے مطابق ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی ، تفتیشی نے بتایا کہ ارتضیٰ بٹ اینکر نے ویڈیو اپ لوڈ کی پھر ڈیلیٹ کر دی۔