ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

کاروبار کا اختتام، ہنڈرڈ انڈیکس میں 146پوائنٹس کی کمی

انٹر بینک میں ڈالر 9پیسے سستا ہوا

04 April 2025

ایک نیوز: کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ، ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس کی نئی بلندی کو چھو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاوربار کے  اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 18 ہزار 791 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک  مارکیٹ  میں  دن بھر مجموعی طور پر 457 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 151 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 258 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

بازار میں 55 کروڑ 36 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،  35 ارب 49 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 120،796 جبکہ کم ترین سطح 118،718 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں  ڈالر 9پیسے  سستا ہوا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 280روپے 56پیسے  سے کم ہوکر280روپے 47پیسے پر بند ہوا۔

>