ایک نیوز:بین الاقوامی اور مقامی سطح پرسونا تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا،10ہزار روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا3لاکھ 38ہزار 800روپے پرپہنچ گیا ۔
10گرام سونے کی قیمت میں 8ہزار573 روپےکے اضافے سے 2 لاکھ 90ہزار 466رو پے ہوگئی ،عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 100 ڈالرمزید مہنگا ہوگیا ،100ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا3218 ڈالر کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
دوسری جانب کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر 9پیسے سستا ہوا،انٹربینک میں ڈالر280ر و پے سے کم ہوکر 280.47 روپے پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےاختتام پرکاروباری ہفتےکے آخری روز مارکیٹ میں مندی رہی،مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2حدیں گنوا بیٹھا ،مارکیٹ1335پوائنٹس کی کمی سے1لاکھ14ہزار853 پر بند ہوئی۔
دن بھرمجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،244کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 137کے شیئرز میں اضافہ ہوئی ،آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 115,937جبکہ کم ترین سطح 114,639 رہی۔