ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان اور بیلاروس کے مابین معاہدوں ، مفاہمتی یاداشتوں کے تبادلے

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو نے شرکت کی

11 April 2025
agreementpak,belaruse,meeting,

ایک نیوز: پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کے تبادلے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو نے شرکت کی،اس موقع پر پاکستان اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا، بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔

تقریب میں بیلاروس کی فوجی صنعت کی سٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پا گیا، دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمیشن معاہدہ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

پاکستان پوسٹ اور بیلاروس پوسٹ کے درمیان پوسٹل آئٹمز کے تبادلے کا معاہدہ بھی ہوا ہے جبکہ بیلاروس کے ایوان صنعت و تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہوزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی، دونوں ممالک کے درمیان بزنس فورم تجارت کے فروغ کے لئے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔

بعداازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدربیلاروس کے2015 کے دورہ پاکستان نے دوستی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا،دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ہماری مفید بات چیت ہوئی،دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر الیگزینڈرلوکاشینکو کی قیادت میں بیلاروس نے نمایاں ترقی کی،پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،بیلاروسی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سازگارماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے ، بیلاروس میں مقیم پاکستانی اسکی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،صدرلوکاشینکو ایک وژنری شخصیت ہیں، تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مثبت پیشرفت باعث اطمینان ہے۔

>