ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موت کی پیشگوئی کرنیوالی ویب سائٹ

اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موت کی پیشگوئی کرنیوالی ویب سائٹ

09 March 2025

ویب ڈیسک:اے آئی ٹیکنالوجی کی مد د سے موت کی پیشگوئی کرنیوالی ویب سائٹ سامنے آئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’ڈیتھ کلاک‘ نامی ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موت کی پیشگوئی کر سکتی ہے،اس ویب سائٹ کا  کیلکولیٹر کسی بھی شخص کا  ابتدائی بائی ڈیٹا  پوچھ کر اس کی  موت کی تاریخ کی پیشگوئی کرتا  ہے۔

یہ ویب سائٹ لمبی زندگی گزارنے کے لیے تجاویز بھی پیش کرتی ہے اور صارفین کو مناسب وزن برقرار رکھنے، تمباکو نوشی و شراب نوشی سے گریز کرنے اور دن میں کم از کم 30 منٹ ورزش کرنے کا  مشورہ بھی دیتی ہے۔

ویب سائٹ پر صارفین کو خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسے صرف تفریح ​​کے لیے استعمال کریں  کیونکہ یہ ایڈوانسڈ لائف ایکسپیننسی کیلکولیٹر آپ کی موت کی اصل تاریخ کی پیش گوئی نہیں کرسکتا۔

>