ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

کاسمیٹک سرجری سے چہرہ بگڑ گیا تھا:اشنا شاہ

کاسمیٹک سرجری سے چہرہ بگڑ گیا تھا:اشنا شاہ

12 March 2025

ویب ڈیسک:پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے انکا چہرہ بگڑ گیا تھا،ایک انٹرویو میں کاسمیٹک پروسیجرز پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اب کاسمیٹک سرجری کروانے سے بہت ڈرتی ہیں کیونکہ ایک بار انہوں نے فلرز کروائے تھے جو چہرہ خراب ہونے پر نکلوانے پڑگئے تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس سرجری کے باعث ان کو نیند کے مسائل کا سامنا ہو رہا تھا جسکی وجہ سے انکی آنکھوں کے گرد ہلکے بن گئے تھے،فلرز سے یہ مسئلہ ٹھیک ہو سکتا ہے اس لئے انہوں نے فلرز کروا لئے اور اس سے آنکھوں کے گرد موجود ہلکے ختم بھی ہوگئے تھے۔
اشنا نے بتایا کہ فلرز کے بعد ایک سیلون گئی جہاں ایک بیوٹیشن نے بتایا کہ یہ فلرز تو وہ بھی کرتی ہیں جس پر پھر سے فلرز کروائےمگر اس سے فلرز کروانے کے بعد انکی آنکھیں بُری طرح سوج گئیں تھیں،چہرہ عجیب ہوگیا ،اس واقعے کے بعد سے کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہوں۔

 

>