ویب ڈیسک :سال 2025ء کا پہلا چاند گرہن کل ہو گا، پاکستان میں چاند گرہن کا نظارہ ممکن نہیں ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کا آغاز کل (بروز جمعۃ المبارک) 14مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح8بج کر57منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔
پچھلے سال ستمبر میں امریکی براعظموں، افریقہ اور یورپ کے کچھ حصوں میں جزوی چاند گرہن دیکھا گیا تھا، جب کہ مکمل چاند گرہن کانظارہ 2022 میں ہوا تھا۔
اگلا چاند گرہن کب ہوگا؟
خیال رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے کہ جب زمین گردش کرتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے، تاہم سورج گرہن کی طرح چاند گرہن کو کھلی آنکھ سے دیکھنے سے بصارت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔