ویب ڈیسک:جنوبی ہندوستان میں ایک دلچسپ اور جذباتی واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیٹے کی شادی میں مرے ہوئے باپ کی شرکت ہو ئی جس کو دیکھ کر سب حیران اور پریشان ہوئے جبکہ گھر والے خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔
یہ منظر دراصل مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کیا گیا تھا، جس نے آنجہانی باپ کو شادی کے ہر موقع پر موجود دکھایا،ویڈیو میں دیکھاگیا ہےکہ دلہا کے آنجہانی والد آسمان سے اترتے ہیں اور شادی کی تقر یب میں شرکت کرتے ہیں۔
ویڈیو میں وہ اپنی بیوی اور بیٹوں سے ملتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں اور پھر دوبارہ آسمان کی طرف لوٹ جاتے ہیں،یہ منظر دیکھ کر حاضرین کی آنکھیں آنسوؤں سے بھرگئیں کیونکہ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جس نے سب کو حیران کردیا۔
دلہا کے والد شادی سے کئی پہلے ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے لیکن انکے بیٹے نے والد کو اے آئی کی مدد سے شادی کی تقریب میں شامل کیا،یہ ویڈیو نہ صرف جذباتی تھی بلکہ اس نے مصنوعی ذہانت کے مثبت استعمال کی ایک نئی مثال بھی پیش کی۔