ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 16 ہزار 544 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا،سٹاک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آئی تھی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا ،100انڈیکس 477 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔