ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، حملوں کے باعث فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے النصیرات میں اسرائیلی حملے میں ابو حمزہ، ان کی اہلیہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نےبھی ابو حمزہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اسلامی جہاد کی جانب سے بھی ترجمان القدس کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ القدس بریگیڈ کے ترجمان ’ابو حمزہ‘ کی شناخت خفیہ تھی اور وہ اکثر فوجی یونیفارم میں ملبوس اور سیاہ کوفیہ سے چہرہ چھپائے منظرعام پر آتے تھے۔
تاہم اب فلسطینی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ القدس بریگیڈ کے ترجمان کا اصل نام ناجی ابو سیف تھا اور ’ابو حمزہ‘ ان کی کنیت تھی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ پٹی کےجنوبی علاقے خان یونس پر بمباری سے اسلامی جہاد کے رہنما حسن الناعم بھی شہید ہوگئے ہیں ، حسن الناعم اسرائیل کیخلاف راکٹ حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔