ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

جنگ بندی کے باوجوداسرائیل کے غزہ پرحملے جاری،404فلسطینی شہید

جنگ بندی کے باوجوداسرائیل کے غزہ پرحملے جاری،404فلسطینی شہید

19 March 2025

ایک نیوز:جنگ بندی کے باوجوداسرائیل کے غزہ پرحملے جاری ہیں، خواتین اوربچوں سمیت 404 فلسطینی شہید ہو گئے۔

حالیہ حملوں میں حماس کے سیاسی شعبے کے4اعلیٰ عہدیدار شہید ہوئے،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ پرفضائی حملے ابھی شروعات ہیں، حماس کے خاتمے اورقیدیوں کی رہائی تک حملے جاری رکھیں گے،جنگ بندی مذاکرات اب آگ وخون کے نیچے ہوں گے۔

غزہ میں شہدا کی تعداد 48 ہزار 577 ہوگئی، ایک لاکھ12 ہزار 41 افراد زخمی ہیں جبکہ شہدا کی مجموعی تعداد 61 ہزار 700 سے زیادہ ہے۔

غزہ جنگ کے آغاز سے اسرائیل اب تک 5 ریاستوں پرحملے کرچکا ہے ،مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر ساڑھے 10 ہزار لبنان پرساڑھے 6 ہزارحملے ہوچکے ہیں ،اسرائیل شام پر144 یمن پرمتعدد اورایران پر2 بار حملے کرچکا ہے ۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ یکطرفہ ختم کرکے دوبارہ فلسطینیوں کونشانہ بنانا شروع کردیا، غزہ میں اب تک ساڑھے48 ہزار سے زائد ،لبنان اورشام میں سیکڑوں شہری شہید ہوئے، یمن میں بھی درجنوں جان سے گئے،ایران میں کوئی رپورٹ نہیں ہوئی۔

دوسری جانب حوثیوں کےاسرائیل پرمیزائل حملے بھی جاری ہیں،حوثی ترجمان یحییٰ ساریہ کا کہنا ہے کہ نیواتیم ایئربیس کونشانہ بنایا ہے، غزہ پر بمباری بند ہونے تک حملے جاری رکھیں گے، نیواتیم ایئر بیس پردوہائپر سونک بیلسٹک میزائل داغے، بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کوبھی نشانہ بنائیں گے۔

>