ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

امریکی خلا باز9ماہ خلا میں پھنسے رہنے کے بعد زمین پرواپس پہنچ گئے

امریکی خلا باز9ماہ خلا میں پھنسے رہنے کے بعد زمین پرواپس پہنچ گئے

19 March 2025

 ایک نیوز:امریکی خلا باز9ماہ خلا میں پھنسے رہنے کے بعد زمین پرواپس پہنچ گئے۔

 بوچ ولمور اورسنی ولیم سپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول پرفلوریڈا کے ساحل پراترے، بوچ ولمور اورسنی ولیمزگزشتہ سال جون میں بوئنگ کے سٹار لائنز جہاز پرخلا میں پہنچے تھے۔

جون2024میں8روزہ مشن پر انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں جانے والے 2امریکی خلا باز آخرکار9ماہ بعد بحفاظت زمین پر واپس لوٹ آئے،امریکی خلا بازبُچ وِلمور اورسنیتا ولیمز جون2024میں بوئنگ کے سٹار لائنر سپیس کرافٹ کی اولین انسان بردار پرواز کے ذریعے آئی ایس ایس پہنچے تھے مگر خلائی جہاز میں فنی خرابی کے باعث وہ سٹیشن پر ہی رکنے پر مجبور ہو گئےتھے۔

ناسا کے2اورخلا باز بھی انٹرنیشنل سپیس سٹیشن  سے انکے ساتھ واپس آئے ہیں،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپیس ایکس کا ڈریگن کیپسول امریکی خلا بازوں کو لے کر فلوریڈا کے ساحل کے قریب بحفاظت سمندر میں اترا۔

خلابازوں نے زمین تک پہنچنے میں تقریباً17گھنٹے کا سفر طے کیا،خلابازوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس مشن سے لطف اٹھایا، سنیتا ولیمز نے سپیس سٹیشن کو اپنا بہترین مقام قرار دیا۔

>