ایک نیوز:امریکی عدالت نے ایلون کویوایس ایڈ کوختم کرنے سے روک دیا۔
خبرایجنسی کے مطابق جج کا کہنا ہے کہ ایوان نمائندگان کےمنتخب ارکان ہی اس طرح کے اختیارات استعمال کرنے کے مجاز ہیں، ادارے کوضم کرنے کیلئے صدر کی منظوری اورسینیٹ کی توثیق لازمی ہے۔
جج نے کہا کہ یوایس ایڈ کوختم کرنے سے ممکنہ طور پر آئین کی خلاف ورزی ہوئی، یوایس ایڈ کے ملازمین کی درخواست پرامریکی عدالت نے فیصلہ سنایا۔
وفاقی جج نے یوایس ایڈ کے خاتمے کیخلاف حکم امتناع جاری کردیا ،ایلون مسک کو یوایس ایڈ کیخلاف مزید کسی ایکشن سے روک دیا گیا ،ٹرمپ انتظامیہ نے یوایس ایڈ بند کرکے ممکنہ طور پرآئین کیخلاف وررزی کی ،وفاقی حج کا مزید کہنا تھا کہ یوایس ایڈ کے ملازمین کی دفاتر تک رسائی فوری بحال کی جائے ۔
ایلون مسک صدارتی مشیر ہیں ان کے پاس ادارہ بند کرنے کااختیار نہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بددیانت جج ہمارے ملک کوتباہ کررہے ہیں،ٹرمپ کاعدالتی فیصلے پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے،امریکی صدر ٹرمپ نےحکم امتناع کی منسوخی کیلئےاپیل دائرکرنے کااعلان کیا ہے، وفاقی جج تھیوڈورچوانگ کواوبامادور میں وفاقی عدالت کاجج مقررکیاگیا تھا۔