ویب ڈیسک:روس اور یوکرین کے مابین 175 فوجی اہلکار قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطاب دونوں ممالک نے جنگی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے ، قید سے رہائی پانے والے روسی فوج کے اہلکار بیلاروس پہنچے ہیں۔
روس کے وزارت دفاع کے مطابق روسی اہلکاروں کو علاج کیلئے روسی فیڈریشن منتقل کیا جائے گا، یو اے ای نے قیدیوں کی رہائی کیلئے ثالثی کی کوششیں فراہم کیں ہیں۔
واضح رہے کہ جذبہ خیر سگالی کے طور پر روس نے 22 شدید زخمی جنگی قیدیوں کو بھی یوکرین کےحوالے کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ میں 175 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا تھا۔