ویب ڈیسک:مقبول پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید، جو اپنے کرداروں "پیارے افضال"، "کہانی" اور "ائے مشت خاک" کے لیے مشہور ہیں، ایک بار پھر سرخیاں بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں ، لیکن اس بار ادکار ی کی بجائے جیتو پاکستان لیگ پر ہونیوالے ایک خوشگوار تبادلہ خیال کی وجہ ہے۔
نجی ٹی وی (اے آر وائے ) کے مشہور گیم شو کے حالیہ سیزن میں ثنا جاوید جو ایک ٹیم کی قیادت کر رہی تھیں، انہوں نے سابق پاکستانی کرکٹ کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ہنسی مذاق میں گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران ثنا نے پُراعتماد انداز میں یہ اعلان کیا کہ وہ جیسے چاہیں گی کھیلیں گی، حالانکہ ان کی حریف ٹیم کی کوچنگ ان کے شوہر شعیب ملک کر رہے تھے، اگرچہ ان کی اس بات کو ہنسی مذاق میں لیا گیا، مگر یہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر گئے۔
شو کے کلپس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے، اور کئی صارفین نے سرفراز کے ساتھ ان کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا،کچھ صارفین نے محسوس کیا کہ انہوں نے غیر ضروری طور پر اپنے شوہر کا ذکر کیا، جبکہ دیگر کا خیال تھا کہ کرکٹر کے ساتھ ان کا رویہ توہین آمیز تھا۔
دوسری طرف کچھ افراد نے اداکارہ کا دفاع کیا، کہ ان کے کمنٹس نیک نیتی کے ساتھ تھے اور انہیں سیاق و سباق سے ہٹ کر نہیں دیکھنا چاہئے تھا۔
جبکہ یہ تنازعہ سوشل میڈیا پر مسلسل تقسیم پیدا کر رہا ہے، ثنا جاوید ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، اس بار وہ اپنی اداکاری کیلئے نہیں، بلکہ ایک ایسی گفتگو کی وجہ سے جس نے مداحوں کے مختلف ردعمل کو جنم دیا ہے۔