ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

حوثیوں کے مکمل خاتمے تک حملے جاری رکھیں گے:ٹرمپ

حوثیوں کے مکمل خاتمے تک حملے جاری رکھیں گے:ٹرمپ

20 March 2025

ایک نیوز:امریکا کےیمن پر فضائی حملے جاری ہیں،حملوں میںمتعدد شہری جاں بحق اورزخمی ہو گئے۔

امریکی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے قریب فضائی اڈے کونشانہ بنایا ،امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے مکمل خاتمے تک حملے جاری رکھیں گے،ایک بار پھر خبردار کررہا ہوں ایران حوثیوں کی فوجی امداد بند کردے۔

ٹرمپ نے کہا کہ حوثیوں پرامریکی حملوں میں مزید شدت پیدا ہوگی،ایران حوثیوں کوخود لڑنے دے ، انکوشکست دیں گے،حوثیوں ،حماس سمیت تما م گروپوں کوختم کردیں گے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اوریوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان فون پر شاندار گفتگوہوئی، صدر زیلنسکی نے امریکی حمایت، امن کیلئے کوششوں پر صدر ٹرمپ کاشکریہ ادا کیا۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرین اورامریکا جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے کام جاری رکھیں گے،امریکی محکمہ خارجہ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال کاجواب دینےسے انکار کیا۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، ہمیں اپنے پڑوسی ممالک کی بھی فکر لاحق ہے،چاہیں تووائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں،ہمیں اس بات کی فکر ہے کہ دنیا میں کیاہورہا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی امریکا میں داخلے پرپابندی کیلئے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید ۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ جس فہرست کاانتظار ہورہا ہے اس کاکوئی وجوفد نہیں، صدرٹرمپ کے حکم پرویزا مسائل کاحل تلاش کیا جارہا ہے،اس مسئلے پر تب بات کی جائے گی جب مکمل حل سامنےآئے گا،روس یوکرین مکمل جنگ بندی کیلئے مثبت پیش رفت ہوچکی ،سیز فائر کیلئے مذاکرات ہی بہتر راستہ ہے۔

>