ایک نیوز:رمضان کاآخری عشرہ میں ہزاروں مسلمانوں نے بیت المقدس کارخ کرلیا ۔
مسجد اقصیٰ میں 70ہزار مسلمانوں نے نماز عشاء اورتراویح ادا کی ،مسلمان رمضان کے آخری عشرے کویوم القدس کے طور پر مناتے ہیں، یوم القدس پر مسجد اقصیٰ میں ہزاروں مسلمان نماز جمعہ ادا کرتے ہیں۔
مسجد اقصیٰ کاانتظام اردن کی حکومت کے پاس ہے ،مسجد اقصیٰ کے اطراف میں سکیورٹی اسرائیل کے پاس ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی کادوبارہ آغاز کر دیا ہے،اسرائیل نے غزہ کوتقسیم کرنے والے نیٹزرم کوریڈور پردوبارہ قبضہ کرلیا ،اسرائیل کے غزہ وحشیانہ حملے جاری ہیں۔
حملوں میں شہدا کی تعداد436ہوگئی ،غزہ پر حملوں میں183بچے بھی شہید اوردرجنوں زخمی ہوگئے، ا سر ا ئیل کاغزہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پربھی حملہ ،اقوام متحدہ کےلیے کام کرنے والا بلغاریہ کاشہری ہلاک ہوگیا۔
رفح میں گاڑی پرفضائی حملے میں 5ا فراد شہید ہوگئے ،غزہ پرشدید بمباری کے بعد ہزاروں فلسطینی گھروں کوچھوڑنے پرمجبور ہیں،مغربی کنارے میں بڑی فوجی کارروائی سے قبل جنین میں متعدد مکان مسمارہو گئے، اسرائیلی وزیر اعظم نے مغربی کنارے میں نیا محاذ کھولنے کااعلان کیا ہے۔