ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔
ہنڈرڈانڈیکس تاريخ کی نئی بلندی پر ٹریڈ ہو رہا ہے،کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 1240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 19 ہزار 214 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 449 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہواتھا،221 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 157 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔
سٹاک مارکیٹ میں 54 کروڑ 42 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 32 ارب 31 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 118,243 جبکہ کم ترین سطح 116,882 پوائنٹس رہی تھی۔