ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

مایا علی کب شادی کریں گی ؟اداکارہ نے بتا دیا

مایا علی کب شادی کریں گی ؟اداکارہ نے بتا دیا

20 March 2025

ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی کب شادی کریں گی اداکارہ نے بتا دیا۔

اداکارہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ ’میری والدہ کی شدید خواہش ہے کہ میں شادی کرلوں، وہ ہر نماز میں میری شادی کی دعا کرتی ہیں لیکن بڑوں کو یہ سمجھانا خاصا مشکل ہے کہ میں درست وقت اور بہتر انسان کی تلاش میں ہوں۔

 مایا علی کا کہنا تھا کہ ہم مذہب اور یقین کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اس بات پر کیوں یقین نہیں رکھتے کہ ہر انسان کی شادی کا وقت مقرر ہے اور وہ وقت جب آئے گا اس قت شادی ہو جائے گی۔

دوران گفتگو مایا علی نے شادی کیلئے اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ’  میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بناؤں گی جو میری والدہ کا احترام کرے، میرے کام کو حتیٰ کہ مجھے بھی سمجھے ، ایک عورت کو وہ اہمیت دے جس کی وہ حقدار ہے۔

 

>