ایک نیوز:پاکستان والی بال فیڈریشن کی جانب سے 2025 کے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اگلے ماہ اپریل میں سینئر نیشنل مینز والی بال چیمپین شپ واہ کینٹ میں منعقد ہوگی ، مئی میں پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کی میزبانی کرے گا ، سنٹرل ایشین والی بال لیگ میں بھارت سمیت 8ٹیمیں حصہ لیں گی۔
خیال رہے کہ جون میں پاکستان اور روس کے درمیان سیریز کا انعقاد اسلام آباد میں ہوگا۔