ایک نیوز: اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیشرفت ،پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلئے، وزارت داخلہ کی کلئیرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا، پی ٹی اے آئندہ دو ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائنس جاری کردے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹار لنک پہلے ہی پی ٹی اے میں لائسنس کیلئے درخواست دے چکا ہے ،اسٹار لنک پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور بزنس پلان جمع کروا چکا ہے ،اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کے حوالے سے تین مراحل مکمل کرلئے ہیں ،کمپنی نے ایس ای سی پی، اور پاکستان سافٹوئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹریشن حاصل کرلی ،مپنی نے پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ سے بھی رجسٹریشن حاصل کرلی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری مرحلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رجسٹریشن حاصل کرنا ہے، پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے بعد کمپنی سروسز کا آغاز کرسکے گی ،پی ٹی اے اسٹار لنک کی جمع کروائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہے، اسٹار لنک کی سروسز موجودہ نیٹ ورک میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں کریں گی ،پاکستان نے 2023 میں نیشنل سیٹلائٹ پالیسی متعارف کروائی، 2024 میں پاکستان اسپیس کمیونی کیشن کو مضبوط بنانے کیلئے اسپیس ایکٹیویٹیز رولز متعارف کرائے گئے۔