ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی سی بی میں اختیارات کے غلط استعمال پر وزیراعظم آفس کا سخت ایکشن

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد السلام کو معطل کر دیا گیا

21 March 2025

ایک نیوز:پاکستان سپورٹس بورڈ میں اختیارات کے غلط استعمال کا معاملہ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر سخت ایکشن  سامنے آگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر  جنرل شاہد السلام کو معطل کر دیا گیا ،شاہد السلام کو اعلیٰ حکام کو گمراہ کرنے پر معطل کیا گیا ،وزارت بین الصوبائی  رابطہ نےمعطلی کا آرڈر جاری کیا۔

خیال رہے کہ  اسلام آباد ہائی  کورٹ نے بھی شاہد السلام کی پرموشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا ،شاہد السلام کی فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل زیر التوا ہے ، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی شاہد السلام کی پرموشن کا تمام ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

>