ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

نائجر میں مسجد پردہشتگردوںکا حملہ ،44شہری شہید

نائجر میں مسجد پردہشتگردوںکا حملہ ،44شہری شہید

22 March 2025

ایک نیوز:نائجر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،مسجد پردہشتگردوںنے حملہ کیا،حملے میں44شہری شہیدجبکہ13زخمی ہو گئے۔

نائجر کی حکومت نے واقعہ پر3روزہ سوگ کااعلان کردیا ،کالعدم داعش کے دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے مسجد پرحملہ کیا، حملہ آوروں نے ایک مقامی بازاراور گھروں کوبھی آگ لگادی ۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ،مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جولائی 2023 سے نائجر میں 2400 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نےحملہ دوپہر میں اس وقت کیا جب لوگ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے،دہشت گردوں نے مسجد کو گھیر اور لوگوں کو نشانہ بنایا ،حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔

وزارت نے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

rn
>