ایک نیوز: اسرائیل کی غزہ پر بربریت جاری ہے،24گھنٹوں میں11فلسطینی شہید اورمتعددزخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں مکان پربمباری کی،متعدد فلسطینی شہید ہوئے،رفح پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی زخمی ہوئے،اسرائیلی فوج کاشمالی غزہ کے رہائشیوں کوفوری گھر چھوڑنے کاحکم،القسام بریگیڈز نے جنوبی اسرائیلی شہر عسقلان پرراکٹوں کے حملے کی تصدیق کردی۔
حماس نےردعمل میں کہا ہے کہ امریکی جنگ بندی تجویز کاجائزہ لے رہےہیں، امریکا کی جانب سے پل کاکردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی،ٹرمپ کے نمائندے سٹیووٹکوف کی جانب سے تجویز موصول ہو ئی۔
امریکا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کواپریل تک وسعت مل سکتی ہے،فریقین کومستقل سیز فائر کیلئے وقت دینا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاج جاری ہے، انڈ و نیشیا میں شہریوں نےامریکا اوراسرائیل کےخلاف احتجاج کیا،مظاہرین نےغزہ میں اسرائیلی جا ر حیت روکنے کامطالبہ کر دیا،جکارتہ میں شہریوں کی امریکی سفارتخانے کی جانب ریلی،عمان میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے مظاہرہ،مظاہرین کی بڑی تعداد شہدا کی تصاویر اوارفلسطینی پرچم اٹھا کراحتجاج میں شریک ہوئے۔