ایک نیوز:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہےجبکہ کیویز کی بیٹنگ جاری ہے۔
ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹھی 20میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی،5ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دی تھی،تیسرے ٹی 20میںقومی ٹیم کے بیٹر حسن نواز نے دھواں دھار سنچری بناکر بابر اعظم کا ریکارڈ توڑا تھا۔
rn