ایک نیوز:پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
محمد کمال پاشا نے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی امید لگا لی،کمال پاشا کا کہناتھا کہ مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، مجھے اپنی بیٹی مریم نواز کا انتظار ہے۔
گذشتہ روز وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے نوٹس کے بعد کمال پاشا کا علاج شروع ہوا تھا،بیٹے عبد اللہ کا کہنا ہے کہ والد صاحب کی صحت یابی کیلئے احباب سے دعائوں کی درخواست کرتے ہیں،کمال پاشا نے 250 سے زائد فلمیں لکھیں جن میں کئی سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔