ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

بھارتی اداکارہ اتھیا شیٹی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بھارتی اداکارہ اتھیا شیٹی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

25 March 2025

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی ابھرتی اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کنور لوکیش راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

دونوں کی یہ پہلی اولاد ہے،اس جوڑی نے آنے والی ننھی مہمان کی خوشخبری مداحوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیغام میں دی،بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ کچھ میچز میں شریک نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ اداکارہ اتھیا شیٹی معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی ہیں،اتھیا کی بیٹی کی پیدائش کے بعد سنیل شیٹی نانا بن گئے ہیں۔

بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی نے 2023ء میں شادی کی تھی، یہ جوڑی کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہے۔

 

>