ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام

دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام

25 March 2025

ویب ڈیسک:دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کرومبی نے ایک منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

انڈین ریاست کیرالہ کے ایک کسان نےاس وقت تاریخ رقم کی جب اسکی پالتو بکری کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کی سب سے چھوٹی زندہ بکری کے طور پر باضابطہ تسلیم کر لیا گیا۔

کرومبی 2021ء میں پیدا ہوئی تھی اور صرف 1فٹ 3انچ اونچائی رکھتی ہے، یہ کینیڈین پگمی بکری نسل سے تعلق رکھتی ہے، جو اپنے گٹھے ہوئے جسم اور جینیاتی بونے پن کی وجہ سے مشہور ہے۔

اس بکری کے پائوں21انچ سے زیادہ لمبے نہیں ہیں،اس بھارتی کسان کی بکری کے منفردخدوخال کی بنا پراس کو دنیا کی سب سے چھوٹی بکری ہونے کا اعزاز حاصل ہےجس کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی مانا کر ایوارڈ سے نوازا۔

 

rn
>