ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کو نظر انداز کردیا گیا

ایف آئی ایچ پر اذلان شاہ ہاکی کپ کی پوسٹ کے مطابق مدعو کردہ ٹیموں میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے

25 March 2025

 ایک نیوز:رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کو نظر انداز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس پاکستان نے اذلان شاہ کپ کا فائنل کھیلا تھا ، سلور میڈل جیتنے پر حکومتی سطح پر قومی ٹیم کی بھرپور پذیرائی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ   اس بار اذلان شاہ ہا کی کپ 22  نومبر سے ایپو میں کھیلا جارہاہے ، ایف آئی ایچ پر اذلان شاہ ہاکی کپ کی پوسٹ کے مطابق مدعو کردہ ٹیموں میں پاکستان کا نام شامل نہیں  ہے۔

ذرائع پی ایچ ایف   کے مطابق اذلان شاہ ہاکی کپ کے منتظمین کی جانب سے پی ایچ ایف کو کوئی انوی ٹیشن نہیں ملا  ہے۔ 

خیال رہے کہ   پاکستان کے ساتھ فائنل کھیل کر گولڈ میڈل جیتنے والی جاپان ٹیم کو بھی نہیں رکھا گیا ، رواں برس شیڈول ایونٹ میں بیلجیئم،کینیڈا،جرمنی،بھارت، آئرلینڈ اور ملائیشیا شامل     ہیں۔ 

rn
>