ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اوسلو کے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر نے کام شروع کر دیا

ناروے میں مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات فراہم کی جائیں گی

25 March 2025

 ایک نیوز:ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر نے کام شروع کر دیا۔

ناروے میں مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات فراہم کی جائیں گی ،بحرین ، کینیڈا ، جنوبی افریقہ اور اٹلی میں مزید نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کے لئے کام جاری ہے ،دنیا کے جن ممالک میں پاکستانی شہری خاطرخواہ تعداد میں موجود ہیں وہاں نادرا مراکز یا کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔

امریکہ، کینیڈا ، آسٹریلیا، سپین ، یونان ، جرمنی ، فرانس ، ترکی ، ملائشیا، اور کویت میں کاؤنٹرز موجود ہیں ،سعودی عرب اور برطانیہ میں موبائل رجسٹریشن آپریشنز کا بھی باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے ،  نادرا کے اپنے رجسٹریشن سنٹرز سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور برطانیہ میں  کام  کر رہے ہیں۔

rn
>