ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے

26 March 2025

ایک نیوز:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بھی قرض معاہدہ طے ۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد موسمیاتی تبدیلی کیلئے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے، موسمیاتی تبدیلی اور ای ایف ایف کی قسط ملا کر پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملیں گے۔

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرض پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کو پبلک ڈیٹ سے کمی آ سکے گی،سخت معاشی نظم و نسق سے مہنگائی کی شرح کنٹرول کی جا سکے گی،قرض پروگرام پر عملدرآمد سے توانائی شعبے کے نرخوں میں کمی آ سکے گی،قرض پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی گروتھ بڑھے گی۔

پاکستان کو سماجی تحفظ، تعلیم اور صحت کے شعبے پر بجٹ بڑھانا چاہیے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے نیا قرض پروگرام معاون ثابت ہو گا ،ریزیلینس اینڈ سسٹین ابیلیٹی فیسلیٹی قرض پروگرام سے قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد ملے گی، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بجٹ ایلوکیشن بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

پاکستان کو پانی کے استعمال کو مؤثر اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کلائمیٹ انفارمیشن آرکیٹیکچر کا نظام بہتر بنایا ہو گا، پاکستان کا پرائمری خسارہ معیشت کا ایک فیصد سرپلس رہا ہے۔

پاکستان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اہداف حاصل کیے ہیں، پاکستان نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے نفاذ میں اصلاحات کیں، یکم جولائی 2025 سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی یقینی بنانا ہوگی،سرکاری اخراجات میں شفافیت پاکستان ایکیوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم نافذ کیا جائے گا۔

 مانیٹری پالیسی سے سٹیٹ بینک کو مہنگائی کنٹرول رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، توقع ہے کہ مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد محدود رہے گی۔

rn
>