ایک نیوز:روس اور یوکرین جنگ بندی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،ریاض میں روس اور یوکرین کے درمیان دو اہم معاہدے طے پاگئے ۔
روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں فوجی حملے روکنے پر متفق ہوگئے ،دونوں ممالک جنگی قیدیوں کے تباد لے کیلئے پرعزم ہیں ،امریکا اور یوکرین پائیدادر اور دیرپاامن کیلئے کام جاری رکھیں گے ،امریکا روس کی زرعی برآمدات کی بحالی میں مدد کرے گا۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ امن معاہدے کی گارنٹی چاہتا ہے ، امریکا یوکرینی صدر کو سیز فائرکی ہدایت کرے تو معاہدہ ہوسکتا ہے،امریکا ہی روس کو یوکرین کے حو ا لے سے یقین دہانی کراسکتا ہے،روس بحیرہ اسود میں شپنگ کی سکیورٹی کیلئے معاہدے پر تیار ہے۔
rn