ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف

پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف

26 March 2025

ایک نیوز:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا،پاکستان نے 9وکٹوں پر 128 رنز بنائے ۔

کپتان سلمان آغا 51رنز بنا کر نمایاں رہے،شاداب خان28 ، محمد حارث نے 11 رنز بنائے، عمیر یوسف،عثمان خان 7،7اور حارث رؤف نے 6رنز بنائے،نیوزی لینڈ کے بولر جیمز نیشام نے 5 وکٹیں حاصل کیں جیکب ڈفی2، بن سیئرزاور ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کے آخری میچ میں چار تبدیلیاں قومی سکواڈ میں کی گئی ہیں،ٹیم سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم میں عمیر بن یوسف،عثمان خان،جہانداد خان،سفیان مقیم،محمد علی کی شمولیت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا سمیت حسن نواز، شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ پہلے ہی پاکستان سے ٹی 20 سیریز جیت چکی ہے ،پاکستان نے تیسرے میچ میں کیویز کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

 

rn
>