ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اہرام مصر کے نیچے ایک وسیع زیر زمین شہردریافت

اہرام مصر کے نیچے ایک وسیع زیر زمین شہردریافت

27 March 2025

ویب ڈیسک:سائنس دانوں نے حال ہی میں اہرام مصر کے نیچے ایک وسیع زیر زمین شہردریافت کیا ہے یہ شہر 6500فٹ سے پھیلا ہوا ہے۔

اٹلی اورسکاٹ لینڈ کے محققین کا دعویٰ ہے کہ اہرام مصر کے نیچے زمین کی گہرائی میں ہائی ریزولوشن تصا و یر بنانے کے لیے ریڈار کا استعمال کیا گیا تھا،اہرام مصر کے2100فٹ نیچے 8عمودی سلنڈر کے سائز کے ڈھانچے اور4000فٹ گہرے مزید نامعلوم ڈھانچے سائنسدانوں کو ملے ہیں۔

ماہرین کی ٹیم کے مطابق اس دریافت کو اس نتائج کو "حیرت انگیز" قرار دیا گیا ہے اگر یہ سچ ہے تو یہ قدیم مصر کی تاریخ کو نئے سرے سے اجاگر کرسکتا ہےتاہم دیگر ماہرین نے اس تحقیق کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔

یونیورسٹی آف ڈینور میں ریڈار کے ماہر پروفیسر لارنس کونیئرزکاکہنا ہے کہ ریڈار ٹیکنالوجی کیلئےزمین میں اتنی گہرائی تک جانا ممکن نہیں ہے جس کی وجہ سے زیر زمین شہر کا تصور بہت زیادہ مبالغہ آرائی ہے ۔

 

>