ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

بٹن دباتے ہی مشروب ٹھنڈا،نئی ٹیکنالوجی متعارف

بٹن دباتے ہی مشروب ٹھنڈا،نئی ٹیکنالوجی متعارف

27 March 2025

ویب ڈیسک:آج کل مشروب یا کسی بھی ڈرنک کو ٹھنڈا کرنے کیلئے فریج یا برف کا استعمال کیا جاتا ہےمگر اب ایک ایسی ٹیکنالوجی سامنے آئی ہے کہ ایک بٹن دبا کے پانی یا مشروب کو ٹھنڈا کیا جاسکے گا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک مشروب ساز کمپنی نےدنیا کی پہلی ایسی انرجی ڈرنک متعارف کروائی ہے جو صرف ایک بٹن دباتے ہی خود بخود ٹھنڈی ہوجائیگی۔ 

اس مشروب کو ایک کین میں پیک کیا گیا ہے،کول کین ایک عام ایلومینیم مشروب کی طرح لگتا ہے، اس کین میں نیچےپاور بٹن لگا ہے،کین کی بنیاد پانی کے چھپے ہوئے کنٹینر کے طور پر کام کرتی ہے اور جب بٹن دبایا جاتا ہےتو پانی کے ردعمل میں مشروبات کو تیزی سے اندر سے ٹھنڈا کرنا شروع کر دیتا ہیں۔

ویسٹ کوٹ چل نامی اس مشروب کو کہیں بھی اور کسی بھی وقت ٹھنڈا کیا اور پیا جاسکتا ہے کیونکہ اسکے کین پر موجود بٹن دبانے سے اس کا درجہ حرارت 30 ڈگری تک گرجاتا ہے،اپنی نوعیت کی انوکھی اور جدت سے بھرپور یہ انرجی ڈرنک رواں سال مارچ کے اختتام تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردی جائیگی۔

 

rn
>