ایک نیوز:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتو ں میں کمی کے رحجان پر اظمینان کااظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی قیمت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔
نائب وزیراعظم نے قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس ایم اے معاہدے کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا معاہدے کے تحت جس کے تحت ملک بھر میں چینی کی خوردہ قیمتیں 164 روپے فی کلو یا اس سے کم رہنی چاہئے،حکومت ملک بھر میں چینی کی قیمتوں کو منظم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرے گی، حکومت مارکیٹ کے استحکام اور صارفین کیلئے سستی چینی کو یقینی بنائے گی۔
rn